Android AppiOS App

’ارطغرل غازی‘ کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کونسا ڈرامہ اُردو میں ڈب کرکے نشر کیا جائے گا؟ حیران کُن خبر

  جمعرات‬‮ 19 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  20:47

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ’ارطغرل غازی‘ کے بعد ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کو اردو میں ڈب کر کے ’راہ عشق‘ کے نام سے نشر کیا جائے گا۔ سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے حالیہ ٹوئٹر پیغام کے میں بتایا گیا ہے کہ ’راہ عشق‘ جلد نشر کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے

صوفی ازم پر مبنی معروف ترکش سیریز ’یونس ایمرے‘ پاکستان میں ٹیلی کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کی اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرکے پی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کرنے کی خواہش کا بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یونس ایمرے‘ ترکی کے ایک

صوفی شاعر اور درویش کی زندگی پر مبنی ہے جس نے اپنی زندگی تلاش حق کے لیے وقف کردی تھی۔’دیریلش ارطغرل ‘ تحریر کرنے والے مہمت بزداغ نے ہی معروف سیریز ’یونس ایمرے‘ کو بھی تخلیق کیا ہے۔ اناطولیہ کے اِس درویش، صوفی بزرگ اور خداداد صلاحیتوں کے مالک شاعر مولانا جلال الدین رومی کے ہم عصروں میں شامل تھے اسی لئے انہیں ’رومی ثانی‘ کہا جاتا ہے۔ ترکی کے سرکاری چینل پر نشر کی جانے والی مقبول سیریز ’یونس ایمرے‘ 2015 میں نشر ہونا شروع ہوئی جو دو سیزن پر مشتمل ہے، دونوں سیزن کی مجموعی اقساط کی تعداد 44 ہے۔ ترکی اور وسطی ایشیا کے ممالک میں صوفی شاعر، درویش اور روحانی شخصیت کے طور پر مشہور یونس ایمرے 1238 میں پیدا ہوئے۔ رومی ثانی کہلائے جانے والے اپنی زندگی کے ایک حصے میں تصوف سے بیزار تھے اسی لئے قونیہ میں خود کو شریعت کے مسئلے سمجھنے میں مصروف رکھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎