Android AppiOS App

بچوں کی زندگی سب سے اہم ۔۔ سکولز بند کریں گے یا نہیں؟وزیرتعلیم نے ٹی وی پرآکر بتادیا،عوام کیلئے بڑی خبر

  جمعرات‬‮ 19 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  20:42

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اگر تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے تو یہ فیصلہ بھی کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو ‘صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیم کا حرج ہوا اور بچوں کا تعلیمی نقصان ہوا۔میزبان اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے ملاقات کے

دوران مراد راس نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز دی ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کل پنجاب کے تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس طلب کیا ہے۔ صوبائی، ضلعی اور ملکی سطح پر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا

کہ اسکولوں کےحوالے سے فیصلہ اگلے ہفتے اجلاس میں ہوگا، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تجویز ہے کہ سلیبس کو کم اور گرمیوں کی چھٹیوں کو ختم کر دیں یا اکیڈیمک سال آگے کر دیں لیکن بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پورے ملک میں نصاب کو ایک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کا سسٹم تیار ہو گیا ہے، جلد نافذ کریں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎