Android AppiOS App

امریکی صدر سے طلاق کی خبروں کی حقیقت ، میلانیا ٹرمپ کی سہیلیوں نے بڑا انکشاف کر ڈالا

  جمعرات‬‮ 19 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  20:34

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی قریبی سہیلیوں نے شوہر سے طلاق اور علیحدگی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ کی دوستوں نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہورہی، اس طرح کی خبریں جھوٹی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میلانیا کی قریبی ساتھیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو شکست کے بعد میلانیا کا اپنے شوہر سے طلاق لینے کا مطالبہ ایک افواہ ہے، دونوں مستقبل میں بھی ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔حالیہ دنوں امریکی صدر کی ترجمان اسٹیفائن گرشم نے بھی طلاق سے متعلق پوچھے گئے سوال کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ غیرمناسب سوال ہے، اس طرح کی خبروں کی وجہ سے لوگ

میڈیا پر بھروسہ کرنا چھوڑ چکے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎