Android AppiOS App

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے،پاکستان میں اس مرتبہ کوروناسے اتنی ہلاکتیں ہوگی کہ لوگ یورپ کو بھول جائیں گے،خطرناک پیشگوئی

  بدھ‬‮ 18 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  23:17

سابق وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا کی دوسری لہر میں تیزی دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور پچھلی دفعہ کی نسبت اس مرتبہ کورونا وائرس سے پاکستان میں زیادہ اموات ہو سکتی ہیں۔انہوں نے پاکستان ڈےموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے جاری رکھنے کے

اعلان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’پی ڈی ایم کا اعلان کہ وہ باوجود پابندی کہ جلسے جاری رکھیں گے، انتہائی غیر ذمہ دار ہے۔‘ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سیاست دان عقل کے ناخن لیں گے اور سیاست سے زیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر

جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔لک میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 544 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 50 لاکھ 18 ہزار 483 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎