Android AppiOS App

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 16سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان 2ٹی ٹوئنٹی میچز کہاں اور کس کس تاریخ کو کھیلے جائینگے؟ کرکٹ شائقین کیلئے شاندار خبر آگئی

  بدھ‬‮ 18 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  22:59

ای سی بی نے آئندہ برس ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل مختصر دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشترکہ اعلان کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں پاکستان آئے گی۔ انگلش ٹیم 12 اکتوبر کر کراچی پہنچے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچز

14 اور 15 اکتوبر کو کراچی میں ہوں گے، انگلش کرکٹ ٹیم 2005کے بعد پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انگلینڈ ٹیم اکتوبر 2021میں پاکستان میں سیریز کھیلے گی۔ اس مختصر سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 16 اکتوبر کو بھارت روانہ

ہو جائیں گی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎