Android AppiOS App

کوروناکی دوسری لہر،مکمل لاک ڈائون لگانے کافیصلہ

  بدھ‬‮ 18 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  22:44

آزادکشمیر کابینہ نے کورونا کیسز میں‌اضافے کے باعث جمعے سے15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد آزاد کشمیرمیں کورونا کی صورتحال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور دارلحکومت مظفرآباد میں کیسز کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ اجلاس میں کورونا کی روک تھام کیلئے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

فیصلے کے تحت مظفرآباد میں شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ مذہبی اجتماعات میں نماز جنازہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔ مظفرآباد کے اسکولوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے اس لیے تمام سکولز بھی

مکمل بند ہوں گے۔لاک ڈاؤن کے تحت مظفرآباد میں تمام کاروبار ی مراکز دفاتر بند ہوں گے جبکہ سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد حاضری رکھی جائے گی ۔ کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیاہے کہ صرف لازمی خدمات کا کاروبار ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا۔ مظفرآباد بیرون ملک اور بیرون آزاد کشمیر مقیم کشمیریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست کی گئی ہے جبکہ مظفرآباد کے تمام انٹری پوائنٹس پر سخت سکریننگ کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ہے ، آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد5 ہزار 538 تک جاپہنچی ہے ۔ ملک بھر میں کورونا کے2050 نئےکیسز سامنےآگئے ہیں جبکہ کورونا سےمزید 33 افرادانتقال کرگئے جس کےبعد ملک میں کورونا سےانتقال کرنیوالوں کی تعداد7ہزار193ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں گذشتہ24 گھنٹوں میں29 ہزار378 ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک49 لاکھ79 ہزار939 ٹیسٹ ہوچکےہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎