Android AppiOS App

حکومت کا ایک ایسا کام جو اگر ہو گیا تو کراچی، ٹھٹھہ اور بدین ڈوب جائیں گے، ماہرین نے ہولناک خبر دیدی

  بدھ‬‮ 18 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  22:37

پاکستان کے سمندری پانی میں سینکڑوں کی تعداد میں جزائر موجود ہیں، جن میں سے 300 سے زائد صوبہ سندھ سے متصل ہیں۔ ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جو سمندری تبدیلیوں کے باعث ڈوبتے اور ابھرتے رہتے ہیں اور ان کے کوئی نام نہیں۔ لیکن کچھ بڑے اور مشہور ہیں۔ حال ہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ

سندھ کے دو جزیروں بھنڈر اور ڈنگی پر نئے شہر بسانے کے اعلان کے بعد ان جزیروں کی ملکیت اور یہاں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ صوبہ سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی صورت وفاقی حکومت کو ان تعمیرات کی اجازت نہیں دے گی۔ جزیروں کی ملکیت اور ان پر تعمیراتی

کام کے متعلق صوبائی اور وفاقی حکومت کے تنازعے سے قطع نظر ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ جزائر کی آبادکاری کے بعد ساحلی شہروں ٹھٹھہ اور کراچی کے وجود کو خطرہ ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎