Android AppiOS App

عجب اتفاق : تحریک لبیک کے فیض آباد والے موجودہ دھرنے اور تین سال پہلے والے دھرنے میں کیا چیز مشترک ہے ؟ جان کر آپ بھی کچھ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے

  منگل‬‮ 17 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  18:47

تین سال پہلے 16نومبرکو چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے فیض آبادمیں دھرناختم کرنے کاحکم دیاتھا،یہ عجیب اتفاق ہے کہ تین برس قبل انہیں ایام میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولاناخادم حسین رضوی اپنے کارکنوں کے ہمراہ راولپنڈی اسلام آبادکے سنگم فیض آبادمیں اسی مقام پردھرنادئیے بیٹھے تھے کہ

جہاں سولہ نومبر2020کوبھی انہیں دھرنادے رکھاہے ،تاہم اس وقت اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پرلانے بارے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحریک لبیک کودھرناختم کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے کہ نیکی کاکام بھی غلط طریقے سے کیاجائے تووہ غلط ہوتاہے،سڑکیں بندہونے سے لوگ تکلیف میں ہیں ،محمدمصطفیٰؐ نےلوگوں کے راستے سے کانٹے اٹھائے ہیں مگرتحریک لبیک والوں نے کانٹے بچھاکرراستوں کوبندکردیاہے،اتفاق سے تین برس بعدبھی

راولپنڈی اسلام آبادکے مکینوں کوویسی ہی صورت حال کاسامناہے اوروہ اصلاح احوال کے لئے اربابِ اختیارکی جانب دیکھ رہے ہیں ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎