Android AppiOS App

مشہور پروگرام ’خبرناک‘ کی میزبانی اب پاکستان کا کونسادبنگ صحافی کرے گا؟ ناظرین میں خوشی کی لہر

  منگل‬‮ 17 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  18:46

نجی ٹی وی چینل کے مشہور پروگرام خبرناک کی میزبانی سینئر صحافی ارشاد بھٹی کو مل گئی، نجی ٹی وی چینل اور ارشاد بھٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، اس سلسلے میں ارشاد بھٹی 4 دِن لاہور میں ہی قیام کیا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور پروگرام خبرناک کی میزبانی کے لیے

ارشاد بھٹی اور نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ساری ٹیم کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ جتنی بھی ٹیم آفتاب اقبال کے ساتھ کام کر رہی تھی وہ ارشاد بھٹی کے ساتھ کام کرے گی۔ اور اس سلسلے میں کام شروع کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ خبرناک کے نام سے پروگرام جیو ٹی وی پر آفتاب اقبال نے

شروع کیا تھا جسے بعد میں وہ چھوڑ گئے تھے تو اس پروگرام کو عائشہ جہانزیب نے کی میززبانی میں شروع کیا گیا تھا ،اس کے بعد کچھ عرصے کے لیے اس پروگرام کو نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے بھی ہوسٹ کیا تھا جس کے بعد یہ پروگرام واپس عائشہ جہانزیب کے پاس چلا گیا تھا۔ اب کافی عرصے سے یہ پروگرام نشر مقرر کے طور پر چل رہا ہے تاہم اب ناظرین کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ پروگرام ارشاد بھٹی کو مل گیا ہےا ور اب یہ پروگرام ایک نئے طریقے سے آن ائیر کیا جائے گا اور جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎