Android AppiOS App

تحریک انصاف کیساتھ مل کرگلگت بلتستان میں حکومت بنائیں گے ،بڑی جماعت نے اعلان کردیا

  منگل‬‮ 17 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  18:44

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان میں شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی جماعت کی کامیابی ہم پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین جی بی

میں ملکر حکومت بنائینگے۔ خواتین اور ٹیکنوکریٹ سمیت ہمارے پاس 3نشستیں موجود ہیں، ہم نے علاقے کے عوام کو نوجوان قیادت فراہم کی ہے تاکہ پوری لگن، ولولے اور جانفشانی کیساتھ علاقے کے عوام کی خدمت کی جاسکے۔انہوں نے کہا عوام کی طرف سے اعتماد کے اس اظہار پر اس عہد کے ساتھ شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کے حقوق کیلئے اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عوام

نے ان سیاسی شعبدہ گروں کو مسترد کر دیا ہے جنہوں نے اپنی زبان کے زہر کو خوشنما لفظوں میں چھپا رکھا تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎