Android AppiOS App

انتہائی افسوسناک خبر ، 34پاکستانی جاں بحق ، کہرام مچ گیا

  منگل‬‮ 17 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  18:43

انتہائی افسوسناک خبر ، 34پاکستانی جاں بحق ، کہرام مچ گیا ۔۔۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور ملک میں وبا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔منگل کو نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے

مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 29 ہزار 378 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 ہزار 50 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 55 ہوگئی ہے جبکہ مزید 33 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کی وبا سے اب تک 7

ہزار 193 اموات ہو چکی ہیں۔ ملک میں اب تک 3 لاکھ 61 ہزار 82 افراد میں وبا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ 3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ مریضوں کے لیے مختص 1859 وینٹی لیٹرز میں سے 218 زیراستعمال ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎