Android AppiOS App

پاکستانی ہزاروں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ، درجنوں یونیورسٹیز سے افسوسناک خبر

  منگل‬‮ 17 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  18:32

پنجاب ورکرز ویلفیئر سکالرز کے ہزاروں طلبا کا مستقبل داؤ پر کروڑوں روپے کے درجنوں یونیورسٹیوں کے ڈیفالٹرقرار۔ تفصیلات کے مطابق لاہورپنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ صنعتی کارکنان کی فلاح و بہبوداور ان کے بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرنے کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دیتا ہے۔پچھلےکچھ عرصہ سے پنجاب

ورکرز ویلفیئربورڈ کے آپریشنل کام بند ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے نئے طلبا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بچوں کےتعلیمی اداروں میں داخلوں میں رکاوٹ کی بڑی وجہ پنجاب ورکرز ویلفیئربورڈ فیسوں کی مد میں تعلیمی اداروں کے عوض کروڑوں روپے کی نادہندگی ہے۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی غفلت اور کرپشن کی وجہ سے اس کے تحت تعلیم حاصل کرنے والےہزاروں طلبا کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ اس

کے ساتھ ساتھ پہلے سے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے تعلیمی اداروں ​​​​​پر بوجھ اور بھی بڑھ گیا ہے۔ صنعتی کارکنان کی حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ اس مسلئے کو فوری طور پر حل کرنے کےلئےاقدامات کو یقینی بنائےتاکہ طلبا کی فیسوں کی بر وقت ادائیگی ہو سکے۔ یاد رہے کہ یہ پیسہ صنعتی کارکنان کی خون پسینے کی کمائی سے ہی پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کو مہیا کیا جاتا ہے لہزا ورکرز کو انکا حق مہیا کیا جائے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎