Android AppiOS App

ایک باحجاب خاتون میٹرومیں سوارہوئی درواز ے سے گزرتے ہوئےاس کی چادرایک جگہ اٹک گئی جس سے خاتون لڑکھڑائی ایک خاتون جس نے نامناسب اورتنگ لباس پہناہواتھاچیخ کربولی

  پیر‬‮ 16 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  21:04

ایک باحجاب خاتون میٹرومیں سوارہوئی درواز ے سے گزرتے ہوئےاس کی چادرایک جگہ اٹک گئی جس سے خاتون لڑکھڑائی ایک خاتون جس نے نامناسب اورتنگ لباس پہناہواتھاچیخ کربولی یہ کیاکررہی ہواورکیسالباس پہناہواہے اوپرسے گرمی بھی اتنی زیادہ ہےمیٹرومیں بیٹھے بقیہ افرادبھی متوجہ ہوئےلیکن اس باحجاب

خاتون نے خود کوسمیٹااوراسی خاتون کیساتھ جاکربیٹھ گئی جب میٹروچل پڑی تواس باحجاب خاتون نے اس کوکان میں کہاکہ یہ چادرمیں نے تمہاری خاطر پہن رکھی ہے یہ سن کراس خاتون نے کہاکہ میری خاطر؟میں نے تمہیں کب کہاکہ میری خاطرچادرپہنو۔اوراس گرمی میں پسینے سے شرابورہوجائواس نے کہابالکل میں نے یہ لباس تمہاری خاطرہی پہناہےتاکہ ایک دن تمہاراشوہرجس نےتم سے نکاح کیاہےاوروعدہ کیاہے کہ وہ تمہارے علاوہ کسی اورخاتون کی طرف نظریں اٹھاکرنہیں دیکھے گا۔کبھی تم سے بیوفائی نہ کرے اورکبھی میری

طرف متوجہ نہ ہوکبھی میرے حسن کی طرف مائل ہوکرتمہاری اذدواجی زندگی خراب نہ ہواس کی توجہ فقط تمہاری ذات تک محدود رہے اس لیے میں نےاپنے اوپرسختی کرکے تمہارے گھرکومحفوظ کیاہواہے۔میں گرمی کی شدت میں بھی اپنے جسم کی نمائش نہیں کرتی تاکہ کوئی مرداپنےگھرکی خواتین سے خیانت نہ کرے۔اوریہ

مت بھولوکہ میں بھی تمہاری طرح عورت ہوں۔میرابھی دل کرتاہےکہ لوگ میری تعریف کریںاورجب تک میں نظروں سے اوجھل نہ ہوجائوں لوگ مجھ کودیکھتے رہیں لیکن میرابھی ایک شوہرہے جس میں خیانت نہیں کرناچاہتی کیونکہ میری نظرمیں مجھ پرفقط میرے شوہرکاحق ہے۔اورمیں اس حق میں خیانت نہیں کروں گی۔اگراس عہدمیں وفاکرتی ہوں تومیراشوہربھی کبھی مجھ سے بے وفائی نہیں کرے گااورکسی دوسری عورت کی جانب نظریں اٹھاکرنہیں دیکھے گا۔لیکن تم جیسی عورتوں نے جن کے گھروں کی حفاظت ہم اپنے حجاب سے کرتی ہیںاپنے جسموں کی نمائش کرکے مردوں کواپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔اوراپنے حسن کی طرف لبھاتی ہیں۔مردوں کی ایک ایک نظرکی بھیک مانگتی ہیں۔اب تم ہی بتائواعتراض مجھ کرکرناچاہیے یامجھے تم پر،یہ سن کروہ خاتون شرمندہ ہوئی اورکہاکہ میں نےکبھی اس معاملے کواس زاویے سے نہیں دیکھاتھا۔اس حقیقت کومغربی خاتون سمجھ چکی تھی اوراس حقیقت کوتسلیم کرکے وہ اسلام کی طرف مائل ہوئی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎