Android AppiOS App

دو خانوں کی کہانی۔۔۔ شاہ رخ خان کی عمران خان کے ساتھ یہ تصویر کب کی ہے؟جانیے تفصیل

  پیر‬‮ 16 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  20:57

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر 19 کی دہائی کی ایک یادگار تصویر زیرِ گردش ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی دو عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر زیرِ

گردش تصویر میں پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ د نیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان موجود ہیں۔وائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب عمران خان نے میچ کے سلسلے میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔عمران خان اور شاہ رخ خان

کی اس تصویر کو دُنیا بھر میں اُن کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں۔واضح رہےکہ عمران خان ناصرف پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کی حیثیت سے دُنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ وہ پاکستان کے لیجنڈ، اب تک کے سب سے بہترین آل راؤنڈر اور تمام فاسٹ بولرز کے لیے متاثر کن شخصیت بھی ہیں۔دوسری جانب سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے 1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992میں فلم ’دیوانا‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں کئی نہیں بلکہ سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎