Android AppiOS App

متحدہ عرب امارات نے کن افراد کو گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کر دیا ویزہ تحت کتنے سالوں تک قیام کیا جا سکتا ہے ؟تفصیلات سامنے آگئیں

  پیر‬‮ 16 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  20:33

متحدہ عرب امارات نے پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے گولڈن ویزے کا اعلان کردیا ہے، گولڈن ویزہ 10سال کا رہائشی ویزہ ہوگا، عرب امارات میں مقیم کمپیوٹرزسائنس، الیکٹرانکس انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ

آج متحدہ عرب امارات نے پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔گولڈن ویزہ 10سال کا رہائشی ویزہ ہوگا، عرب امارات میں مقیم کمپیوٹرزسائنس، الیکٹرانکس انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم فزیشن، کمپیوٹرزسائنس، بائیوٹیکنالوجی ، اورالیکٹرانکس شعبوں کے انجینئرزکو بھی گولڈن ویزہ مل سکے گا۔گولڈن ویزہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ فارغ التحصیل طلبائ￿ کو بھی دیا جائے گا، ان

طلبائ￿ کا جی پی اے کم ازکم 3.8 یا اس سے اوپر ہونا ضروری ہے۔اسی طرح دوسری کیٹگری میں وائرالوجی،ماہرین وبائی امراض اور ہائی اسکولز کے نمایا ں گریجوایٹس اور ان کی فیملیز کو بھی ویزہ دیا جائے گا۔ہم ٹیلنٹ کو ضائع نہیں کرنا چاہتے بلکہ یہ ابھی شروعات ہے، ہم مختلف شعبوں میں ٹیلنٹ رکھنے والوں کے مزید مواقع پیدا کریں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎