Android AppiOS App

80 سال کی دلہن ، 35 سال کا دولہا ، ہو گئی دنیا کی سب سے انوکھی شادی پر مقصد جان کے آپ حیران و پریشان ہو جائیں گے

  جمعرات‬‮ 12 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  21:18

اکثر اوقات یہ خبریں تو سننے کو ملتی ہی رہتی ہیں کہ ایک بوڑھے شخص نے نوجوان لڑکی سے شادی کر لی لیکن حیران کن طور پر اب خبر سامنے آئی ہے کہ 80 سالہ خاتون نے اپنی آدھی عمر سے بھی کم نوجوان سے شادی کر لی ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیاہے ۔

محمد ابراہیم کا کہناتھا کہ مجھے شہریت یا پیسے کی ضرورت نہیں ہے ، میں پرُ اطمینان ہوں اور کام کرتاہوں ،میرے پاس جو پیسہ ہے اس پرمیں اللہ کا شکر ادا کرتاہوں ۔ایک سال قبل سوشل میڈیا پر ابراہیم نے ایرس جونز کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا اور کہا کہ جب میں نے انہیں قائرہ کے ایئر پورٹ پر دیکھا تو مجھے اپنے جذبات کی

تصدیق ہو گئی ۔گزشتہ نومبر میں ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے ابراہیم کا کہناتھا کہ شروع میں وہ بہت ہی تذبذب کا شکار تھے لیکن جیسے ہی ان کی نظریں ایرس جونز پر پڑیں جو مجھے احساس ہو گیا کہ یہ میری حقیقی محبت ہیں ،میں خوش قسمت ہوں کہ اس طرح کی خاتون میری زندگی میں آئی ہے ۔

محمد ابراہیم قائرہ میں ویلڈنگ انسپکٹر کے طور پر کام کرتے تھے لیکن جب ایرس جونز قائرہ میں ان کے ساتھ رہنے آئیں تو انہوں نے اپنی نوکری چھوڑ دی ، وہ اپنے تین کمروں پر مشتمل گھر میں رہتا ہے جہاں اس کے والدین ،دو بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی بھی رہتا ہے ۔

جبکہ دوسری جانب ایرس جونز جس بنگلے میں رہتی ہیں اس کی مالیت دو لاکھ بیس ہزار پاونڈ ہے اور انہیں ہر ہفتے پینشن کی مد میں 200 پاونڈ سرکار کی طرف سے دیئے جاتے ہیں ۔ محمد ابراہیم کا کہناتھا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کہاں رہتے ہیں اور ایرس کتنی امیر ہے ، میں صرف یہ چاہتاہوں کہ میں ایرس کے ساتھ رہوں ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎