Android AppiOS App

کورونا نے ایک بار پھر سکولز بند کرنے پر مجبور کردیا۔۔ حکومت کا سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں جلد اور طویل کرنے پر غور۔۔

  جمعرات‬‮ 12 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  19:57

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز تعلیمی اداروں میں آ رہے ہیں، اجلاس کے دوران صوبائی وزراء تعلیم اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسم سرما کی چھٹیاں جلدی اور طویل کی جائیں، اس حوالے سے 16 نومبر کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ بھی

کیا جائے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ہر روز تیزی سے بڑھنے لگی ہے، اب تک 3 گنا اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے اپنے اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اہم سفارشات تیار کر لی ہیں

جن کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی دے گی۔این سی او سی نے ملک بھر میں تمام مزارات، تھیٹر اور سینما گھر فوری طور پر بند کرنے کی سفارش کی ہے، جبکہ 500 سے زائد افراد کے ہر قسم کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے، شادی ہالز میں صرف آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت کی سفارش کی گئی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ 500 تک افراد شریک ہو سکیں۔ریستوران رات دس بجے تک کھلے رکھنے اور کھانا صرف کھلی جگہ پر فراہم کرنے یا گھر لے جانے کی اجازت کی سفارش بھی کی گئی ہے۔این سی او سی کے اجلاس میں کاروباری مراکز بھی جلد بند کرنے اور ہفتے میں کم ترین رش والے دنوں میں بھی کھلے رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس حوالے سے حتمی سفارشات تیار کی جائیں گی۔اجلاس کے دوران مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں کورونا وائرس کی ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا اور عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎