Android AppiOS App

مریم نواز کا چلاس جلسہ ، جلسے میں کیا شرمناک کام ہو تا رہا ؟ افسوسناک خبر

  پیر‬‮ 9 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  17:48

مریم نواز کا چلاس جلسہ ، جلسے میں کیا شرمناک کام ہو تا رہا ؟ افسوسناک خبر ۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چلاس جلسے میں بجلی چوری کرنے کا انکشاف ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں منتظمین نے بجلی کی فراہمی کا کوئی انتظام نہیں کیا ہوا تھا، اندھیراہونے پر کھمبے میں تار ڈال کر

بجلی کا کنکشن حاصل کیا گیا۔ مریم نواز کی تقریر کے دوران روشنی کم ہونے پر بجلی چوری کی گئی، بجلی چوری کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے ۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان جلسے میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک تھے اور ان کی موجودگی میں بجلی چوری کی کارروائی کی گئی ہے ۔ چلاس میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم

نواز کا کہنا تھا کہ گلگت میں کینسر ہسپتال، سڑکیں اور ایئرپورٹ بھی میاں نواز شریف نے بنائے ہیں ۔ گلگت اور پاکستان کی خوشخالی کے لیے آپ کو نواز شریف کا ساتھ دیناہوگا ، جو لوگ لوٹے ہیں ان کو اسی جگہ رکھنا چاہیے جو ان کی جگہ ہے ، وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف ان انتخابات میں نئی روایت شروع کریں اور انہیں ووٹ نہ دیں ۔ عمران خان کی جعلی حکومت جلد جانے والی ہے۔ آپ نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا، اس الیکشن میں بھی شیر کے نشان کو جتوائیں تاکہ ہم گلگت کی فلاح کے لیے مزید کام کر سکیں، آپ نے ووٹ بھی ڈالنا ہے اور ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔ اس الیکشن میں کسی کو دھاندلی نہیں کرنے دی جائے گی ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎