Android AppiOS App

سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوکر ہسپتال داخل ہونے والے چودھری شجاعت کے بارے میں بہت بڑی خبر

  ہفتہ‬‮ 7 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  21:21

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی طبیعت اب سنبھلنے لگی ہے۔انھیں گزشتہ روز سانس کی تکلیف کی وجہ سے لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ج دوسرے روز اسپتال میں 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے چوہدری شجاعت کا طبی معائنہ کیا۔سربراہ ق لیگ کے معالج اور سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل

سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹرمحمد امجدکاکہنا ہےکہ سینے کے انفیکشن کا شکار چوہدری شجاعت کی طبیعت بہترہو رہی ہے، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔ڈاکٹر محمد امجدکاکہنا ہےکہ چوہدری شجاعت کی صحت کل کی نسبت کافی بہتر ہے،کل انہوں نے امریکی انتخاب کے حوالے سے بھی بات کی تھی، ان کے لیے وینٹی لیٹرکی کوئی ضرورت نہیں ہے البتہ کل ایسا مرحلہ آیا تھا جب ان کے لیے وینٹی لیٹر کا

سوچا تھا۔انہوں نے بتایاکہ چوہدری شجاعت کا بلڈ پریشر، آکسیجن اور شوگر لیول بہتر ہے تاہم اسپتال سے ڈسچارج کرنے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے،

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎