Android AppiOS App

جوبائیڈن کس کے الیکٹورل ووٹس کے بغیر بھی صدر منتخب ہوجائینگے؟حیران کن انکشاف

  ہفتہ‬‮ 7 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  12:34

ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ری پبلکن نے ریاست ایریزونا، وسکونسن، مشی گن، نیواڈا میں ووٹوں کی گنتی کو عدالتوں میں چیلنج کا اعلان کیا ہے ،لیکن موجودہ امریکی صدر ٹرمپ کے حامی فاکس ٹی وی نے بھی مشی گن اور وسکونسن سے تازہ اعداد و شمار آنے کے بعدجوبائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد264 بتانا شروع

کردی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ بائیڈن پنسلوینیا کے الیکٹورل ووٹس کے بغیر بھی بقیہ 6 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور مطلوبہ 270 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو جائیں گے ۔ قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پنسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کے ذاتی وکیل روڈی جولیانی نے سخت بے قاعدگیوں کا الزام

عائد کیا ہے۔ فاکس ٹی وی نے کہا ہے کہ جوزف بائیڈن نے 70.955, 426ووٹ یعنی 50.3فی صد جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے 67, 939, 419یعنی 48.1فی صد ووٹ حاصل کئے۔ان نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ جوزف بائیڈن پنسلوینیا ریاست کے 20 ووٹوں کے بغیر بھی 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے نہ صرف صدر منتخب ہو جائیں گے بلکہ عام ووٹوں کی کل تعداد میں

بھی ٹرمپ پر برتری حاصل کرلیں گے۔البتہ عدالت میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے چیلنج کی صورت میں فیصلہ میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ رات اپنے یکطرفہ جیت کے اعلان میں ریاست مشی گن میں بھی اپنی کامیابی کا اعلان کیا تھا جو تازہ صورتحال کے مطابق غلط ثابت ہوا۔ ڈیموکریٹک جوزف بائیڈن کی انتخابی کامیابی کے امکانات کی خبروں کے ساتھ ہی پہلے سے ہی قدرے خاموش نیویارک شہر میں خاموشی مزید گہری محسوس ہونے لگی ہے۔ اُدھر ووٹوں کی گنتی اور دیگر ذرائع سے صدر ٹرمپ کو ملنے والی اطلاعات پر صدر ٹرمپ کا موڈ مایوس کن بیان کیا جاتا ہے اور وہ خود اپنی پارٹی کے بعض اہم افراد کو عدم تعاون کی وجہ سے ذمہ دار قرار دے رہے ہیں، بعض امریکی ذرائع ابلاغ بھی وہائٹ ہائوس میں مایوسی کا ماحول بیان کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎