Android AppiOS App

ڈالر چھ ماہ کی قیمت ترین سطح پر پہنچ گیا ، یورو اور برطانوی پائونڈ کی قیمت بڑھ گئی

  ہفتہ‬‮ 7 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  12:07

انٹربینک میں ڈالر16 پیسے مزید سستا ہوگیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر159 روپے 30 پیسے کا ہو گیاہےجس کے بعد ڈالر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ یادرہے کہ مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت انٹر بینک میں

امریکی ڈالر مزید30پیسے کی کمی سے 159.50روپے اور اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کی کمی سے159.70روپے کی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 30پیسے کی مزید کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.70روپے سے گھٹ کر159.40روپے اور قیمت فروخت159.80روپے سے گھٹ کر159.50روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی

مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید159.60روپے سے گھٹ کر159.40روپے اور قیمت فروخت159.90روپے سے گھٹ کر159.70روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے185روپے سے بڑھ کر186.50روپے اور قیمت فروخت187روپے سے بڑھ کر188.30روپے ہوگئی جبکہ1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید205روپے سے بڑھ کر206.50روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر208.50روپے ہوگئی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎