Android AppiOS App

بارش میں چہل قدمی کرتے شخص پر خوفناک آسمانی بجلی گر پڑی ،پھر جو ہوا اس نے دیکھنے والوں پر کپکپاہٹ طاری کر دی ،

  جمعہ‬‮ 6 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  18:24

آسمانی بجلی گرنے کے مناظر تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے مگر آج اس خبر کے نیچے موجود ویڈیو دیکھ کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے ، یہ ویڈیو ہے بارش میں واک کرنے والے ایک شخص کی جس کی چھتری پر آسمانی بجلی گرتی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

برسات میں چہل قدمی کرنے والے شخص کی چھتری پر بجلی گرتی ہے اور اس کے ہاتھ سے گر کر پگھل جاتی ہے اور وہ خوف کا شکار ہوکر اپنی چھتری اُٹھا کر وہاں سے دوڑ پڑتا ہے۔ دی سن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو امریکی ریاست ساؤتھ کیلورینا کی ہے جس میں ایک شخص کو بارش کے دوران چھتری

لے کر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ پر آئے دن اس طرح کی خوفزدہ کر دینے والی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎