Android AppiOS App

جب ڈاک کے ووٹ گنے جائیںگے توپتا چلےگا جوبائیڈن جیت گئے ٹرمپ شور مچائیں گے اور کیا نعرہ لگا دیں گے ؟ حیرت انگیز انکشاف

  جمعرات‬‮ 5 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  12:19

امریکی صدارتی انتخابات ، ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، تازہ ترین صورتحال کے مطابق جوبائیڈن 238اور امریکی صدر ٹرمپ 213الیکٹورل ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انتخابات سے متعلق دس دن قبل امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے پیش گوئی کی تھی کہ موجود ہ انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ڈالے گئے لاکھوں ووٹوں کی

گنتی میں ٹائم لگ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے ووٹرز اپنے ووٹ ڈاک کے ذریعے کاسٹ کریں گے جبکہ ری پبلکنز ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ بوتھ آئیں گے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ الیکشن کی رات 10 بجے ایسا لگے گا کہ ٹرمپ وسکونسن، پنسلوانیا اور مشی گن میں جیت رہے ہیں جس کے

بعد وہ اچانک ٹی وی پر نمودار ہوکر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کریں گے۔لیکن جب دوسرے دن ڈاک کے ذریعے آئے ووٹ گنے جائیں گے تو پتا چلے گا کہ جوبائیڈن نے بازی پلٹ دی ہے جس کے بعد ٹرمپ شور مچائیں گے اور نعرہ لگا دیں گے کہ دیکھا میں نے کہا تھا نا کہ دھاندلی ہوئی ہے الیکشن چوری کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف گروہوں نے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، اچانک سب چیزیں رک گئی ۔ واضح رہے کہ امریکا کا صدر منتخب ہونے کیلئے صدارتی امیدوار کو 270الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎