Android AppiOS App

فیاض الحسن چوہان کیلئے خوشخبری حکومت نے ایک اور وزارت سونپ دی ‎

  منگل‬‮ 3 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  20:12

پنجاب حکومت نے فیاض الحسن چوہان سے صوبائی وزارت اطلاعات کی وزارت واپس لینے کے بعد انہیں اب ایک اور وزارت سونپ دی ہے ۔نجی ٹی وی جی این این نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ فیاض الحسن چوہان کو محکمہ جیل خانہ جات کی وزارت دیدی گئی ہے جبکہ ان کے پاس محکمہ کالونیز کی وزارت

بھی ہے ۔دریں اثنا سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمارا ایمان ہے جو کچھ ہوتا ہے اچھے کیلئے ہوتا ہے، وزارت کی واپسی پر سب سے زیادہ خوشی میجر گوروآریا، راء ، مکس اچار پارٹی اور ن لیگ کو ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا خاطر جمع رکھیں، عمران خان کا

سپاہی ہوں، ن لیگ کی کرپشن بے نقاب کرتا رہوں گا۔ ‎

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎