Android AppiOS App

کورونا وائرس کی دوسری لہر۔!! اسکولوں کی بندش کے حوالے سے اہم خبر آگئی

  منگل‬‮ 3 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  15:32

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں کورونا کیسزمیں اضافہ ہوا، مگر حالات قابومیں ہیں، اسکولز بند کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹرمراد راس نے اسکولوں کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کرونا صورتحال کاروزانہ کی بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے، پنجاب بھر کے اسکولوں میں روزانہ کوروناٹیسٹ کئےجا رہے ہیں۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں کوروناکیسزمیں اضافہ ہوا،مگر حالات قابومیں ہیں، پنجاب میں اسکولز بندکرنےکاتاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، ایس او پیزپرعملدرآمد کویقینی بناناانتہائی اہم ہے۔

خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے شروع ہوتے ہی اسکولوں میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،

لاہور میں گورنمنٹ گرلزہائی اسکول نیپئرروڈ کی ٹیچرمیں کوروناکی تصدیق ہوگئی۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے متاثرہ ٹیچر کو گھر قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ ٹیچر سےرابطےپر40سے زائدطلبہ اور عملے کے ٹیسٹ ہوں گے۔

واضح رہے پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 283نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا کیسزکی تعداد 104554ہوگئی۔ ترجمان ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ کوروناسےمزید3افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد2365ہوگئی جبکہ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد97471 ہوگئی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎