Android AppiOS App

وزیراعظم عمران خان جمعے کے دن کیا تقسیم کرنے جا رہے ہیں ؟ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

  منگل‬‮ 3 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  15:08

وزیراعظم عمران خان جمعے کو سوات کے شہریوں میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کریں گے اور تقریب سےبھی خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعے کو سوات کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران عمران خان سوات کے شہریوں میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کریں گے جبکہ ایک تقریب سےبھی

خطاب ؎ کریں گے۔دورہ سوات میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی اورصوبائی وزرا بھی ہوں گے۔گذشتہ روز خیبرپختونخوا کے عوام کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان نے کے پی حکومت کو ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا یہ پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپر فلاحی ریاست بنانےکی جانب بڑاقدم ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرمراد سعید نے اپنے پیغام میں کہا تھا شکریہ عمران خان، کےپی کےبڑے سرکاری اورنجی اسپتالوں

میں مفت سہولتیں ملیں گی، صوبے کی سو فیصد آبادی کومفت اور

بہترین علاج کی سہولت میسرہوگی، ہر شہری کو دس لاکھ روپےکی ہیلتھ انشورنس حاصل ہوگی۔یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحت کی معیاری سہولیات حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، حکومت کی کوشش ہےہیلتھ کارڈکادائرہ کاروسیع کیا جائے اور صحت کی سہولیات کوبہتربنانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎