Android AppiOS App

کورونا کے بڑھتے کیسز ، وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ، ملک بھر میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر

  منگل‬‮ 3 ‬‮نومبر‬‮ 2020  |  14:39

پاکستان میں کرونا کی دوسری تباہ کن لہر ، ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کا امکان ، آج چاروں صوبے سر جوڑ کر بیٹھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق آج تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کےمعاملے

پر وفاقی وزی تعلیم شفقت محمود ی زیر صدارت اہم اجلاس ہوگا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے چاروں صوبوں،آزادکشمیر،گلگت بلتستان کےوزرائےتعلیم شریک ہوں گے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ متوقع ہے جبکہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ملک بھر میں دوبارہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی

سال پر گفتگو بھی ہوگی جبکہ اجلاس میں آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات سے متعلق اہم فیصلہ بھی متوقع ہے ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎