Android AppiOS App

مُقتدر حلقوں نے غور شروع کر دیا! شاہد خاقان عباسی کو اگلا وزیر اعظم بنانے کی تیاریاں، عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی کی بڑی خبر

  ہفتہ‬‮ 31 اکتوبر‬‮ 2020  |  20:27

سینئر صحافی اور وزیر اعظم عمران خان کے کزن حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے مجھے اطلاعات مل رہی ہیں کہ مقتدر حلقوں کی اپوزیشن سے بات چیت چل رہی ہے اور اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنا دیا جائے۔ اپنے وی لاگ میں حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل دور سے

گزر رہا ہے، ایاز صادق کے بیان پر انہیں غدار قرار دینے کا سلسلہ چل نکلا ہے، لاہور کی شاہراؤں پر مختلف قسم کے پوسٹر آویزاں کیے جا چکے ہیں ، لیکن یہ حالات وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پیدا کیے جا رہے ہیں کیونکہ وہ ملک کو انارکی کی طرف بھیجنا چاہتے ہیں۔ حفیظ اللہ نیازی کا کہنا

ہے کہ میرے ذرائع مجھے یہ بتا رہے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مقتدر حلقوں کی بات چل رہی ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنا دیا جائے، یہ شرط بہرحال پاکستان کے حق میں نہیں لیکن اتنی خطرناک نہیں ہے جتنی حکومت خطرناک مراحل میں اس پاکستان کو لے کر جا چکی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنا دینا چاہیئے، لیکن پہلے ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہیئے اور اسکے بعد آئینی طور پر یہ قدم اُٹھانا چاہیئے، کیونکہ آئین نافذ ہوگا تو ہی ریاست بچے گی۔ ایاز صادق نے یہ کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اب مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ شاہ محمود قریشی کی ٹانگیں کیا پاکستان کی ٹانگیں ہیں جو اگلے ہی دن پاک فوج کو وضاحت دینی پڑ گئی؟

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎