Android AppiOS App

یہ کر کیا رہے ہیں ؟ بھارتی گلوکار میکا سنگھ کانٹا لگا گرل کی شرمناک تصاویر منظر عام پر، تصاویر لنک میں

  ہفتہ‬‮ 31 اکتوبر‬‮ 2020  |  13:44

بھارت کے پنجابی گلوکار میکا سنگھ کی اداکارہ شیفالی جری والا کے ساتھ بے باک تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق میکا سنگھ اور شیفالی جری والاکی زبردست کیمسٹری والی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وہیں اب شیفالی نے بھی تصویر وں پر اپنے ردعمل کا اظہار

کردیا ہے۔کانٹا لگا گرل کے نام سے مشہور اداکارہ اور ڈانسر شیفالی جری والا ریئلٹی شو بگ باس 13میں بطور کنٹسٹنٹ پہنچ کے زبردست شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد شیفالی کسی بڑے پراجیکٹ کا حصہ بنتی ہوئی نہیں نظر آئی ہیں۔ حالانکہ، وہ آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں ضرور رہتی ہیں۔ حال ہی میں شیفالی جری والا کی کچھ

بے باک تصویریں انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رہی ہیں۔ ان تصویروں میں وہ معروف سنگر میکا سنگھ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ گزشتہ دنوں میکا سنگھ اور شیفالی جری والا نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی تھیں۔

ان تصویروں میں کبھی چھری لئے تو کبھی بیس بال بیٹ لے کر میکا سنگھ کو ٹیز کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے میکا سنگھ کے ساتھ بے حد بے باک پوز دے کر تصویریں بنوائیں اور ان تصویروں نے سوشل میڈیا پر زبردست ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ دراصل یہ تصویریں میکا سنگھ اور شیفالی کے آنے والے میوزک ویڈیو کا حصہ ہیں۔ شیفالی جری والا اور پنجابی سنگر میکا سنگھ جلد ہی ایک میوزک ویڈیو میں نظر آنے والے ہیں۔ سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات نے اس بات کا اشارہ بھی دیا ہے۔ان تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے شیفالی نے سپاٹ بوائے کو بتایا کہ میکا سنگھ اور میں 15 سالوں سے دوست ہیں۔ ہم دونوں نے ایک ساتھ پوری

دنیا کے کئی مقامات پر اپنے شوز کے لئے سفر بھی کیا ہے۔ ہم ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ ایک ساتھ مل کر کچھ دلچسپ بنائیں۔ ہم جب بھی ملتے تھےاس کے بارے میں غوروخوض کرتے تھے، لیکن پھر اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہوجاتے تھے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎