Android AppiOS App

چین سپر پاور بننے کے قریب ۔۔۔!!!ایسی چیز تیار کر لی جو ابھی تک امریکہ کے پاس بھی نہیں

  ہفتہ‬‮ 31 اکتوبر‬‮ 2020  |  11:27

چین نے ایک اور تیزرفتار ٹرین تیار کرلی ہے، جس سے سرحد پار سفر مزید آسان ہوجائے گا۔ نئی تیز رفتار ٹرین انٹرنیشنل روٹس پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی یہ ٹرین عالمی معیار کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ چینی حکام کے مطابق

بیرون ملک جانے والے ریلوے مسافروں کو سرحد پر اب ٹرین تبدیلی کے جھنجھٹ سے نہیں گزرنا پڑے گا۔چین کی نئی ٹرین انٹرنیشنل روٹ پر دوڑنے کے لیے چند منٹوں میں ریل موڈ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ چین سے یورپ کا ریلوے سفر مزیدآسان ہوجائے گا۔خیال رہے کہ جون میں چین کے شہر شنگھائی میں600کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ’مگلیو ٹرین‘

کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہر انجینئرز کی تیار کردہ ٹرین ٹرانسپورٹ سسٹم میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، کامیاب تجربے نے ذرائع نقل و حمل کی دنیا میں ایک اور نئی راہ کھول دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ابتدائی مگلیو پروٹو ٹائپ گاڑیاں سال 2020 کے اختتام تک تیار کر لی جائیں گی، اگر یہ ٹرین پاکستان میں چلے تو کراچی سے لاہور کا فاصلہ دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں طے ہو گا۔خیال رہے کہ دو سال قبل جاپان نے بھی دنیا کی تیز ترین ریل گاڑی ’مگلیو ٹرین‘ کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔مقناطیسی طاقت کی حامل یہ ٹرین اپنے ٹریک پر تیرتے ہوئے آگے کی طرف سفر کرتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ٹرین ہوا میں معلق ہو۔ریل گاڑی پر سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ اس ٹرین میں بیٹھ کر سفر ہوائی جہاز جیسا معلوم ہوتا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎