Android AppiOS App

پاکستان میں یکساں نظام تعلیم کب سے نافذالعمل ہو رہا ہے ؟ حکومت نے تاریخ کا اعلان کر دیا

  ہفتہ‬‮ 31 اکتوبر‬‮ 2020  |  11:15

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کوشش ہے اپریل تک یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق کر دیں ،تمام اساتذہ کو تنخواہیں مل رہی ہیں جبکہ ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا نے اساتذہ کی تنخواہوں کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔ سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ تمام اساتذہ کو تنخواہیں مل رہی ہیں،

ڈیلی ویجز ملازمین کا مسئلہ ہے اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں یکساں نصاب تعلیم لے کر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یکساں نصاب تعلیم پر ہرقدم صوبوں کی مشاورت سے اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہے کہ اپریل تک یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق کردیں،یکساں نصاب تعلیم کیلئے قانون سازی کرنے کی بھی ضرورت

پڑیگی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎