Android AppiOS App

چین نے امریکہ کو سخت وارننگ دے دی، نیا خطرہ پیدا ہو گیا

  جمعہ‬‮ 30 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:09

بھارت میں چینی سفارت خانے نے بھارتی دورے پر آئے امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع کےچین مخالف بیان کو مسترد کردیا۔جیو نیوز کے مطابق نئی دہلی میں چینی سفارت خانے نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپرکی جانب سے

بھارتی دورے کے دوران چین مخالف بیانات کو مستردکرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا سرد جنگ کی ذہنیت کو ترک کرے اور علاقائی امن اور سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی عمل سے باز رہے۔چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت سمجھدار ممالک ہیں اور دونوں ممالک سرحدی تنازع حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس میں کسی تیسرے ملک کی مداخلت کی ضرورت نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزراء نے بھارت میں چین مخالف بیانات دے کر بین الاقوامی تعلقات

کی اخلاقیات اور سفارت کاری کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎