Android AppiOS App

آج پاکستان میں کہاں کہاں بارشیں ہونگی ؟ شہروں کا درجہ حرارت بھی جانیں اس خبر میں

  جمعرات‬‮ 29 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:52

ملک کے اکثر علاقوں میں سردی بڑھ گئی اور شمالی علاقوں میں کہیں کہیں برفباری کے بعد بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ

موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں میں سرد ترین مقام لیہ رہا جہاں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ قلات اور اسکردو میں منفی 2 اور گوپس میں صفر ڈگری رہا۔ اس کےعلاوہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، کراچی 17 ، لاہور 16، پشاور 13، کوئٹہ 2، مظفر آباد 5، گلگت 2، فیصل آباد

13، ملتان 18اور حیدر آباد میں 19ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎