Android AppiOS App

بڑا سیاسی تہلکہ۔!! فریال تالپور نے تحریک انصاف کی ایک ساتھ 2بڑی وکٹیں گرا دیں، پورے ملک میں تھرتھلی مچ گئی

  بدھ‬‮ 28 اکتوبر‬‮ 2020  |  13:49

فریال تالپور نے تحریک انصاف کی ایک ساتھ بڑی وکٹیں گرا دیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے اہم رہنما اور مرحوم ایم پی اے حاجی غلام حسین انڑ کے فرزند شفقت حسین انڑ نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے شفقت حسین انڑ کی زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات ہوئی ہے،فریال تالپور سے ملاقات کے دوران شفقت حسین انڑ نے باضابطہ طور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

فریال تالپور نے شفقت حسین انڑ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا فریال تالپورکا کہنا تھا کہ یقین ہے، شفقت حسین انڑ اب پیپیلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے

،پیپلز پارٹی ملک میں آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کی محافظ ہے۔

شفقت حسین انڑکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے، جس کی سیاست کا محور عوام اور اس کی ترقی ہے۔ شفقت حسین انڑ پی ٹی آئی سکھر و لاڑکانہ ریجن کے اہم ترین رہنما، تعلقہ ڈوکری کے سابق ناظم اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر رہے ہیں ،اس موقعے پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور اور پی پی پی پی باقرانی کے تعلقہ صدر طارق انور سیال بھی موجود تھے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎