Android AppiOS App

دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں شاہ رخ خان نےکس سین کیلئے بار بار اصرار کیا ؟ مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر

  بدھ‬‮ 28 اکتوبر‬‮ 2020  |  12:07

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ڈی ڈی ایل جے یعنی دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کو ریلیز ہوئے 25 سال ہوگئے، اس فلم کے اداکار پرمیت سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کا ایک سین بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے کہنے پر رکھا گیا تھا جبکہ وہ سین فلم کے اسکرپٹ میں شامل نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی

سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلمی جوڑی شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کلجیت کا منفی کردار ادا کرنے والے اداکار پرمیت سیٹھی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فلم کے آخر میں اُن کے اور شاہ رخ خان کے درمیان ہونے والی لڑائی اسکرپٹ کاحصہ

نہیں تھی۔ پرمیت سیٹھی نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے فلم کے ڈائیریکٹر آدتیہ چوپڑا سے اصرار کیا تھا کہ فلم کے آخر میں لڑائی کا سین شامل کیا جائے، انہوں نے بتایا کہ آدتیہ چوپڑا فلم میں کوئی بھی لڑائی کا سین شامل نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن شاہ رخ کے اصرار پر اُنہیں شامل کرنا پڑا۔ اداکار نے بتایا کہ اُنہیں شاہ رخ خان کے ساتھ لڑائی کا سین کرکے بہت اچھا تجربہ حاصل ہوا لیکن یہ تھوڑا مشکل بھی تھا، اس سین کی عکس بندی کراتے ہوئے وہ 2 سے 3 بار زمین پر گر گئے تھے، جس کی وجہ سے اُن کی کہنی اور بازو پر معمولی چوٹیں بھی آگئی تھیں۔ پرمیت نے مزید کہاکہ لیکن اُنہیں

خوشی ہےکہ یہ سین اچھی طرح سےعکس بند ہوگیا اور لوگوں نے اسے پسند کیا۔ اپنے انٹرویو میں پرمیت سیٹھی نے فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے اُس سین کے بارے میں بھی بتایا جب اُنہیں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہوں نے فلم کے سیٹ پر اپنے پہلے دن کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہیں گھڑ سواری کا ایک سین کرنا تھا، چونکہ وہ اس سے قبل بھی گھڑ سواری کرتے رہتے تھے اس لیے اُن کے لیے یہ سین کرنا نہایت آسان تھا۔ انہوں نے بتایا کہ لیکن جب وہ گھوڑے پر سوار ہوئے تو وہ گھوڑا جنگلی اور بغیر تربیت یافتہ نکلا، جیسے ہی وہ گھوڑے پر سوار ہوئے وہ بے قابو ہوگیا۔ اداکار نےمزید کہا کہ آج اُنہیں اس لمحے کو یاد کر کے بہت ہنسی آتی ہے لیکن اُس وقت وہ بہت زیادہ ڈر گئے تھے ،

یہ وہی لمحہ تھا جب انہیں شدید شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے اداکار پرمیت سیٹھی کی پہلی فلم تھی، اس فلم سے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎