Android AppiOS App

وفاقی حکومت کا اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کو فروخت کرنے کا فیصلہ قیمتی گھڑی بھی شامل ، صرف گھڑی کی قیمت کتنے کروڑ روپے ہے ؟جانئے

  بدھ‬‮ 28 اکتوبر‬‮ 2020  |  11:00

وفاقی حکومت نے مختلف ممالک کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات کی جانب سے پاکستان کی اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان تحائف کو توشہ خانہ میں رکھا گیا ہے اور اس میں ایک قیمتی گھڑی بھی شامل ہے جس کی قیمت ایک کروڑ75لاکھ روپے ہے۔کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ

میں رکھے گئے آئٹمز کی فروخت کا عمل 4نومبر سے شروع ہوگا اور جو وفاقی حکومت اور افواج پاکستان کے دلچسپی رکھنے والے افسران ہوں گے وہ ان تحائف کو خرید سکیں گے اور اس کیلئے سیل بند بڈز23نومبر تک موصول کی جائیں گی اور ان بڈز کو 25نومبر کو کھولا جائے گا اور یہ سارا عمل کابینہ ڈویژن کے زیر نگرانی ہوگا کیونکہ توشہ خانہ سے متعلق تمام

امور کابینہ ڈویژن کے ماتحت ہی آتے ہیں،یہ مختلف قیمتی تحائف وزیراعظم عمران خان،صدر عارف علوی سمیت سابق حکمرانوں کو ملے تھے،تاہم ان کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کابینہ ڈویژن ذرائع کے مطابق نیلامی کے ذریعے ان کی فروخت ہوگی اور اس میں وفاقی حکومت کے ملازمین افسران اور افواج پاکستان کے آفیسرز حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎