Android AppiOS App

سعودی عرب سے حصول تعلیم کیلئے پاکستان آئی ایم بی بی ایس کی طالبہ کو تیز رفتار ڈمپر نے کچل ڈالا

  پیر‬‮ 26 اکتوبر‬‮ 2020  |  13:38

سعودی عرب سے حصول تعلیم کیلئے پاکستان آئی ایم بی بی ایس کی طالبہ کو تیز رفتار ڈمپر نے کچل ڈالا ،ڈمپر ڈرائیور نے اس کے بعد کیا شرمناک کام کیا ؟ جانیں ۔۔۔ سعودی عرب سے حصول تعلیم کے لئے پاکستان آئی ایم بی بی ایس کی طالبہ کو تیز رفتار ڈمپر نے کچل ڈالا جو موقع پر جاں بحق،ہو گئی اور ڈمپرڈرائیور فرار ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا میڈیکل کالج میںزیرتعلیم ایم بی بی ایس کی طالبہ اقراغضنفر ولد محمد غضنفر جوکہ سعودی عرب سے ڈاکٹر بننے کی غرض سے لاہور میں اپنے ماموں کے پاس رہائش پذیرتھی اور اتوار کی چھٹی گزارنے کے بعد رکشہ پر سوار ہوکر جنرل بس سٹینڈ سرگودھا کی طرف جارہی تھی کہ فیصل آباد روڈ میڈیکل کالج کے قریب

تیزرفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں طالبہ اقرا غضنفر ڈمپر کے نیچے آکر موقع پرہی جاںبحق ہوگی پولیس تھانہ عطا شہید نے ڈمپر کو تحویل میں لیکرکاروائی شروع کردی جبکہ ڈمپرڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎