Android AppiOS App

یا اللہ رحم ۔۔۔ 7.5شدت کا زلزلہ، بڑی تباہی کا خطری ۔۔ سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی

  منگل‬‮ 20 اکتوبر‬‮ 2020  |  19:21

امریکی ریاست الا سکا میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پیر کے روز سمندر کے قریب واقع علاقوں میں محسوس کیے گئے۔سونامی وارننگ جاری ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر رہائش پذیر افراد کھلے علاقے میں نکل آئے۔حکام کے

مطابق 7.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں میں فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔زلزلے کی شدت قریب واقع شہر شینڈ پوائنٹ میں بھی محسوس کی گئی، جو تقریباٍ 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔الاسکا کا یہ علاقہ زلزلے کے باعث ہائی رسک زون میں آتا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھر میں رکھی ہر چیز ہلنے

لگی تھی، ہمیں ایسا لگ رہا تھا کہ ہم کسی گاڑی میں موجود ہے جو ہچکولے کھا رہی ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎