Android AppiOS App

افواہوں کا ڈراپ سین ۔۔۔۔ جنت مرزا کو وہ کچھ مل گیا جو انہوں نے سوچا بھی نہ تھا ۔۔۔ کبھی پاکستان چھوڑ کر نہ جانے کا اعلان

  پیر‬‮ 19 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:45

جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری زبان سے نکلا ہر جملہ نیوز چینلز کی ہیڈ لائنز بنے گا جنت مرزا نے لکھا کہ لوگ پہلے پیار دیتے ہیں اور جب کسی کو اْس پیار سے شہرت اور کامیابی مل جاتی ہے تو پھر اْسے گِرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔جنت مرزا نے پاکستان چھوڑ کر جانے سے انکار کر دیا ہے،

جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’میں نے جاپان منتقل ہونے کی بات کی تھی۔ لوگوں نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں ساری رات خوشی سے سو نہ سکی۔ ایک اور خبر کے مطابق جنت مرزا نے معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا کو ٹک ٹاکرز کے خلاف بولنے پر آڑے ہاتھوں لے

لیا۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں وقار ذکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پیارے وقار انکل آپ سستی شہرت کی خاطر ٹک ٹاک فنکاروں کے خلاف ویڈیوز بنارہے ہیں جو بالکل مناسب نہیں ہے۔‘جنت مرزا نے وقار ذکا کے لیے طویل پیغام میں لکھا کہ ’اگر ٹک ٹاکرز کا مواد نامناسب ہے تو آپ کی اسنیپ چیٹ اسٹوریز، وی لاگز، ویڈیو کالز، لائیو چیٹس سب نے دیکھی ہیں اور ابھی بھی یوٹیوب پر موجود ہی ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ‘وقار ذکا آپ ریٹنگ کے پیچھے اپنی زبان گندی نہ کریں، آپ نے بہت اچھے کام کیے ہوں گے لیکن پہلے اپنی ماضی کی ویڈیوز ڈیلیٹ کروائیں پھر ہماری اصلاح کرتے اچھے لگیں گے۔‘انہوں نے

لکھا کہ ’ہم نے بڑے اچھے کام کیے ہیں، امداد بھی کی ہے لیکن نیکی کرکے دریا میں ڈالی ہے، آپ کی طرح دکھاوا کرکے وی لاگز نہیں بنائے۔‘جنت مرزا نے مزید کہا کہ ’پہلے اپنے آپ کو ٹھیک تو کرلیں پھر ہم ٹک ٹاکرز کو برا بھلا کہئے گا۔‘خیال رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کی پابندی کے بعد وقار ذکا نے ایک ٹوئٹ میں ٹک ٹاکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں، پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔گزشتہ دنوں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان سے جاپان

منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی وجہ عوام کی چھوٹی ذہنیت کو قرار دیا تھا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎