Android AppiOS App

نوازشریف نے چند ہفتے پہلے کیاپیغام بھجوائے تھے۔۔ کس چیز کی بھیک مانگی تھی۔۔؟وفاقی وزیر اسد عمر نے کچا چٹھا کھول دیا

  پیر‬‮ 19 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:14

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج سے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسدعمر نے کہا کہ نوازشریف ہرکارے بھیج کر اپنے اور بیٹی کیلئے سیاسی بھیک کیلئے اداروں سے مداخلت کی درخواست کرتے ہیں۔

دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت اور جمہوریت دشمن لگنا شروع ہوگئی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ میاں صاحب آج سے چند ہفتے پہلے آپ نے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اس وقت آپ کو نہیں پتا تھا کے ملک میں 4 دفعہ مارشل لا لگا تھا، آیا یہ خبر آپ کو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی؟میاں صاحب جب آج سے چند ہفتے پہلے

آپ نے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے تو اس وقت آپ کو نہیں پتا تھا کے ملک میں چار دفعہ مارشل لاء لگا تھا یا یہ خبر آپ کو لندن پہنچنے کے بعد پتہ چلی؟— Asad Umar (@Asad_Umar)ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) قوانین کی آڑ میں حکومت کو بلیک میل کر کے این آر او مانگنے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔پہلے اپوزیشن FATFقوانین کی آڑ میں حکومت کو بلیک میل کر کے NRO کی ناکام کوشش کرتی ہے . اس کے بعد میاں صاحب ہرکارے بھیج کر اپنے اور بیٹی کے لئے سیاسی بھیک کے لئے اداروں سے مداخلت کی درخواست کرتے ہیں. دونوں میں ناکامی کے بعد ان کو فوجی قیادت جمہوریت دشمن لگنا شروع ہو گئی

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎