Android AppiOS App

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ کمپنی ترجمان کا اہم بیان سامنے آگیا

  پیر‬‮ 19 اکتوبر‬‮ 2020  |  13:37

ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہاہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک بند ہونے کے بعد بھی ہم پی ٹی اے سے رابطے میں رہے جس کا مقصد مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹنٹ ثابت کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان میں ہمارے صارفین ایک ہفتے سے

زائد عرصے سے ٹک ٹاک تک رسائی سے محروم ہیں، پی ٹی اے نے ہماری کاوشوں کوسراہا لیکن اس کے باوجود ہماری سروسز بلاک ہیں، بدقسمتی ہے پاکستان کی متحرک آن لائن کمیونٹی دنیا بھرمیں ہمارے کروڑوں صارفین کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے سے محروم ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ نے کہا کہ ایک سال حکومت پاکستان کے تحفظات دور کرنے کے لیے کافی محنت کی ہے، پابندی لگنے کے

بعد بھی پی ٹی اے سے رابطے میں ہیں، مقامی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنی کمٹمنٹ ثابت کریں گے، پاکستان نے پابندی ہٹائی تواپنے وسائل اس مارکیٹ میں مختص کریں گے، ہم پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں سے دوبارہ رابطے کی بحالی کیلئے پرامید ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎