Android AppiOS App

کورونا کی تیسری اور سب سے بڑی لہر کا آغاز ہو گیا، انتباہ جاری ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں

  ہفتہ‬‮ 17 اکتوبر‬‮ 2020  |  18:58

کورونا کی تیسری اور سب سے بڑی لہر کا آغاز ہو گیا، انتباہ جاری ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں ۔۔۔ امریکہ کی 17 ریاستوں میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اس وبا کی تیسری اور سب سے بڑی لہر کا آغاز ہو گیا ہے۔ امریکہ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوسط

کیسز کی شرح میں یکم اکتوبر کے بعد سے 25 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، پچھلے 14 روز کے دوران 41 ریاستوں میں کورونا کے مریضوں میں تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ براؤن یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر میگن رینی کا کہنا ہے کہ یہ یقینی طور پر نئی لہر کا آغاز ہے، ایک اور ماہر کے مطابق یہ

نئی لہر سب سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس خدشے کی بہت سی ٹھوس وجوہات ہیں جن میں لاک ڈاؤن کا خاتمہ، لوگوں کا سردیوں کے باعث گھر میں وقت گزارنا اور عوام کا احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے کرتے تھک جانا شامل ہے۔ ہارورڈ میڈیکل اسکول کے پروفیسر انگرڈ کاٹز کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کیسز کی شرح کم نہیں ہوتی، لوگ احتیاطی تدابیر کو مکمل طور پر اختیار نہیں کرتے اور لوگ گھروں میں اکٹھے ہوتے ہیں تو یہ ایک مکمل طوفان کو لانے کے مترادف ہے۔ یونیورسٹی آف واشنگٹن نے اگست میں پیشگوئی کی تھی کہ دسمبر سے پہلے 20 امریکی ریاستوں کو دوبارہ سے لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا، ان کے ماڈل کے مطابق اب سے لے کر یکم فروری 2021 کے دوران مزید پونے دو لاکھ امریکی وبا کے ہاتھوں ہلاک ہو سکتے ہیں۔ بہار کے موسم میں

کورونا کی پہلی لہر کا زور امریکہ کے شمال مشرقی علاقوں میں زیادہ تھا، گرمیوں میں آنے والی دوسری لہر نے جنوبی ریاستوں کا رخ کیا جبکہ اب زیادہ کیسز مغرب کی وسطی ریاستوں میں سامنے آ رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کو پھیلنے کے لیے 10 ماہ مل چکے ہیں اس لیے یہ ملک کے زیادہ تر حصوں تک پہنچ گیا ہے۔ کاٹز کے مطابق امریکہ میں ابھی تک عوام ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے جیسے بنیادی رویوں کے متعلق غلط معلومات رکھتے ہیں، ہم اس وقت کورونا وبا کے ساتھ ساتھ غلط انفارمیشن سے بھی لڑ رہے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ڈیٹا کے مطابق کم از کم 14 ریاستوں میں ٹیسٹ کے

مثبت نکلنے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے، یہ شرح اگر 3 فیصد سے کم رہے تو وبا کے پھیلنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ اس وقت تک امریکہ میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 82 لاکھ 99 ہزار 278 ہو چکی ہے جبکہ دو لاکھ 23 ہزار 644 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 53 لاکھ 95 ہزار 401 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎