Android AppiOS App

کل مریم نواز کو گوجرانوالہ جلسے میں جانے کے لیے سیکورٹی گارڈ اور گاڑیاں کس نے بھجوائیں ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

  ہفتہ‬‮ 17 اکتوبر‬‮ 2020  |  18:10

مسلم لیگ ( ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے ذاتی حفاظتی اور گاڑیاں بھجوانے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میرے لیے اپنی ذاتی حفاظتی اور گاڑیاں بھجوائی ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ شہبازشریف

اور حمزہ شہباز کو جیل میں بھی میری فکر ہے، آپ جلد دوبارہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔دوسری طرف ایک اور خبر کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاکہ ن لیگ دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگ سکتی ہے، اور لگنی چاہیے، نوازشریف ،بانی ایم کیو ایم 2 بن گئے ،ذراسی بھی بہادری ہے تو پاکستان آئیں ۔وزیر

ریلوے نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ31 دسمبر تک ن لیگ کے 6 سے 15 لوگ آپ کو چھوڑ جائیں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 11 پارٹیوں کو ملا کر بھی یہ رزلٹ آناتھا،کل

جلسہ ہواہے بندے کتنے تھے کہنا شیخ رشید کاکام نہیں،انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کل 11 مرتبہ قمر جاوید باجوہ کانام لیا،یہ وہی قمر جاوید باجوہ ہیں جن کوآپ کی پارٹی نے انگوٹھے لگا کر ایکسٹینشن دی، نوازشریف آپ کا سیاسی جنازہ آئے گا لندن سے، آپ کی سیاست نہیں آئے گی ۔وز یر ریلوے نے کہاکہ ایک سال تک آپ کی زبان بند رہی کہ مریم نواز کوآنے دیں ،نوازشریف کی تقریرکل پورے بھارت میں دکھائی گئی ،پاکستان کی سالمیت کی بقا کانام پاک فوج ہے،کوئی آرمی چیف ایسا نہیں جس سے ان کا جوڈو نہ ہواہو۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں ،نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے،نوازشریف کو احساس ہی نہیں وہ کیا کھیل کھیل رہے ہیں ، یہ وہی نوازشریف ہیں جوکوٹ پہن کر میموگیٹ میں آصف زرداری کیخلاف تھے ،انہوں نے کہاکہ شہزاداکبرکوکل فون کیاانہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎