Android AppiOS App

عثمان بزدار چھا گئے ۔۔۔ 96 سرکاری دفاتر میں ایسا کام کردیا کہ شہریوں کی بڑی مشکل حل ہو جائے گی

  ہفتہ‬‮ 17 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:36

بزدار حکومت کی سربراہی میں پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ملتان کے 96 سرکاری دفاتر میں ایسا کام کردیا کہ شہریوں کی بڑی مشکل حل ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق روایتی فائلوں کے نظام کے خاتمے، ریکارڈ اور دفتری امور کو کمپیوٹرائز اور پیپر لیس کرنے کیلئے ملتان کے 96 سرکاری دفاتر میں پنجاب آئی ٹی بورڈ نے

ای فائلنگ و آفس آٹومیشن سسٹم لانچ کر دیا،اس سسٹم کے تحت دفتری ریکارڈ کے ضیاع، فائلوں میں تاخیر یا کرپشن کے مواقع ختم ہو جائیں گے اور افسران کہیں سے بھی بیٹھ کر کمپیوٹر یا موبائل ایپ کے ذریعے دفتری امور آن لائن نمٹا سکیں گے، ضروری احکامات جاری کرسکیں گے اور عملہ کی کارکردگی پر نظر رکھ سکیں گے۔اس موقع پر پی آئی ٹی بی کی جانب

سے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں مختلف محکموں کے افسران اور سینئر سٹاف نے شرکت کی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎