Android AppiOS App

تیاری پکڑ لو ، خان آ رہا ہے ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے کل تاریخی خطاب کرنے کا اعلان کر دیا

  ہفتہ‬‮ 17 اکتوبر‬‮ 2020  |  15:24

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تاریخی خطاب کریں گے، انشااللہ وزیراعظم کے ویژن پر عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹائیگرز تیار

ہو جائیں،وزیراعظم کل تاریخی خطاب کریں گے اور خطاب کے دوران عمران خان ٹائیگرزفورس کےنوجوانوں کو آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے ، گائیڈ لائنز،مکمل حکمت عملی سے آ گاہ کریں گے ، انشااللہ وزیراعظم کےویژن پرعوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔خیال رہے اسلام آباد میں ٹائیگرز فورس کے کنونشن کی تیاریاں جاری ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے رابطہ کیا ،

جس میں کنونشن کی تیاریوں اور ایس اوپیزپرعملدرآمدکیلئےاقدامات پربات چیت ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خیر مقدمی بینرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ کنونشن سینٹرمیں بھی بڑی اسکرینزنصب کرنے کا کام جاری ہے ، وزیراعظم کا خطاب کنونشن سینٹر کے اندر اور باہر بڑی اسکرینز پر دکھایا جائے گا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎