Android AppiOS App

روپے نے ڈالر کو کہیں کا نہ چھوڑا۔۔روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ۔۔ایک ڈالر کی قیمت کتنے روپے رہ گئی ؟ عوام کیلئے بڑی خبر

  جمعہ‬‮ 16 اکتوبر‬‮ 2020  |  18:18

انٹر نیبک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر 163 روپے 48 پیسے پر شروع ہوا اور مارکیٹ کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کی کمی

دیکھنے میں آئی یعنی ڈالر 162 روپے 86 پیسے پر آکر بند ہوا۔گزشتہ روز بھی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 39 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ڈالر 163 روپے 87 پیسے سے شروع ہو کر 163 روپے 48 پیسے پر پہنچ کر بند ہوا

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎