Android AppiOS App

گوجرانوالہ جلسے سے کچھ دیر قبل ن لیگ کو زبردست جھٹکا دیدیا گیا ، جو سوچا بھی نہ تھا وہ ہو گیا

  جمعہ‬‮ 16 اکتوبر‬‮ 2020  |  16:59

گوجرانوالہ جلسے سے کچھ دیر قبل ن لیگ کو زبردست جھٹکا دیدیا گیا ، جو سوچا بھی نہ تھا وہ ہو گیا ۔۔۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع پاکستان مسلم لیگ ن کا سیکریٹریٹ سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن 180 ایچ کے اطراف کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں ، کنٹینر لگنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، کیوں کہ

ماڈل ٹاؤن جانے والی مرکزی شاہرہ کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ، جس پر شہریوں کی طرف سے حکومت پر تنقید کی گئی اور کہا گیا ہے کہ اپوزیشن کا جلسہ تو گوجرانوالہ میں ہے لیکن کنٹینرز لاہور میں لگادیے گئے ہیں ، رات دس بجے تک یہاں کوئی گاڑی نہیں تھی صبح

تمام اہم راستوں پر کنٹیر لگے ہوئے تھے ۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے کی جانب سے 16 اکتوبرکے گوجرانوالہ جلسے کی خفیہ تیاریوں کا انکشاف ہوگیا ۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسے میں شرکت کی تیاریاں مکمل طور پر خفیہ رکھی جا رہی ہیں ، پارٹی کی نائب صدر مریم نواز ریلی کی صورت میں جائیں گی یا

سکیورٹی قافلے کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں گی ، اس حوالے سے تفصیلات کو بھی منظر عام پر نہ لانے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ایک حصے کی رائے ہے کہ مریم نوازصرف ایک سکیورٹی قافلے کے ساتھ براستہ رنگ روڈ اورموٹروے گوجرانوالہ پہنچیں ، تاہم پارٹی رہنماؤں کے دوسرے گروپ کی رائے کے مطابق مریم نوازجاتی امرا سے بڑی ریلی کی صورت میں شہرکے اندرسے ہوتی ہوئیں گوجرانوالہ جلسے میں شرکت کیلئے جائیں ، جب کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کیا ہوا ہے اس بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں ، جب کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکن 16اکتوبر تک گھروں میں نہ سوئیں، گرفتاریوں سے بچیں، حکومت جلسے سے خوفزدہ ہوکر پکڑ دھکڑ شروع کردی، گوجرانوالہ جلسہ ہر صورت کامیاب ہوگا، پاسبان رضاکار دیگر لوگوں کو بھی ساتھ ملائیں ۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎