Android AppiOS App

صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کے قافلے میں موجود گاڑی بریک فیل ہونے سے گاڑی کھ ائی میں گرگئی ،جاں بحق ہونے کی اطلاعات

  جمعہ‬‮ 16 اکتوبر‬‮ 2020  |  16:45

کے پی کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے قافلے میں موجود گاڑی کھائی میں جا گری، پی ٹی آئی عہدے دار جاں بحق ۔خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے محنت شوکت یوسفزئی کے قافلے میں شامل ایک گاڑی بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے سڑک کے ساتھ موجود گہری کھائی میں جا گری، جس میں پاکستان تحریک انصاف

کا ایک عہدیدار جاں بحق اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔صوبائی وزیر کے قافلے میں شامل گاڑی کو افسوسناک حادثہ بہرام درہ سے آمنی آتے ہوئے پیش آیا، حادثے کے فوری بعد گاڑی میں موجود زخمیوں کو قریبی آمنہ ہسپتال پہنچایاگیا جہاں مکمل طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو سوات منتقل کرنا پڑا۔بعد ازاں سوات منتقلی کے دوران حادثے کی وجہ سے شدید زخمی ہونے

والا فضل الرحمن خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا، جب کہ نیک عمل کی حالت تھی کافی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے قافلے میں پی ٹی آئی شانگلہ کی تمام لیڈرشپ موجود تھی، جوبہرام درہ سے آمنی آ رہی تھی۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎