Android AppiOS App

پی ڈی ایم کا جلسہ اور مریم نواز کا خطاب آج کس وقت ہو گا؟ اعلان کر دیا گیا

  جمعہ‬‮ 16 اکتوبر‬‮ 2020  |  12:57

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج گوجرانوالا میں جلسہ کرے گا ، مولانا فضل الرحمان لاہور سے جلسے میں شریک ہوں گے ، مریم نواز لاہور سے اور بلاول بھٹو لالہ موسی سے نکلیں گے۔تمام سیاسی قائدین منتخب جگہوں سے جلوس کی قیادت کرکے آئیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین رات کو آٹھ بجے پہنچیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اجلاس لاہور میں ہوا۔میاں افتخار نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان لاہور سے جلسے میں شریک ہوں گے۔ مریم نواز بھی لاہور سے جب کہ بلاول بھٹو لالہ موسی سے جلسے کے لیے نکلیں گے۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ حکومت نے آج بھی ہمارے ساتھیوں کو گرفتار کیا، حکومت کے خاتمے اور دوبارہ

انتخابات کامطالبہ لے کر نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ڈنڈا استعمال کرکے اپوزیشن کو دیوار سے لگانا مہنگا پڑے گا۔میاں افتخار حسین نے کہا کہ نرسز ، ڈاکٹرز،اساتذہ، کلرکس ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے سراپا احتجاج ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم

نواز بعد نماز جمعہ جاتی عمرہ سے جلسہ گاہ کیلئے روانہ ہوں گی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نوازکا قافلہ بابو صابو انٹرچینج سے ہوتا ہوا شاہدرہ چوک پہنچے گا اور کامونکی کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے سے ملے گا۔اس حوالے سے ن لیگ کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے جاتی عمرہ پہنچیں گے، کارکن اپنے طور پر سیدھا گوجرانوالا بھی جائیں گ ،انہوں نے کہا کہ حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اسے مزید عوامی احتجاج کا سامنا کرنا ہو گا، حکومت کے دن گنے جا چُکے ہیں، عوام مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت پر غم و غصے میں ہے،عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے ن لیگ کی میزبانی میں جلسہ 16 اکتوبر یعنی کل گوجرانوالا میں ہوگا جس کے لیے جناح اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎