Android AppiOS App

لندن میں بھی پیچھا نہ چھوٹا : نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ کے باہر کل مظاہرے کا اعلان ، یہ مظاہرہ کون کروا رہا ہے ؟ نام آپ کو حیران کر دے

  جمعرات‬‮ 15 اکتوبر‬‮ 2020  |  17:55

پی ڈی ایم کے جلسے میں حکومت کی جانب سے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے بتایا ہے کہ ہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ اور یورپ کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر نے جمعہ کو گوجرانولہ میں پاکستان ڈیموکریٹک فرنٹ کے جلسے سے نواز شریف کے

خطاب کے موقع پر ایون فیلڈ کے سامنے مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں واٹس اپ گروپ کی جانب سے بھیجے گئے ایک پیغام میں صاحبزادہ جہانگیر سے منسوب یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ صاحبزادہ جہانگیر کو عمران خان نے مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے مجھے جمعہ 16 اکتوبر کو لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے

دوپہر 3 بجے سے 6بجے کے دوران مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہی وہ وقت ہے جب نواز شریف گوجرانوالہ کے جلسے سے خطاب کریں گے، ہمارا یہ مظاہرہ پاکستان میں ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ ہم 6-6 افراد کی ٹولیوں میں کھڑے ہوں گے، پولیس نے ہمیں فاصلہ قائم

رکھتے ہوئے 6-6 افراد کے گروپ میں کھڑے ہونے کی اجازت دیدی ہے۔ ایک رپورٹر سے بات کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ میں ذاتی طورپر اس مظاہرے کا اہتمام کررہا ہوں اور وزیراعظم عمران خان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جبکہ مجھ پر الزام ہے کہ میں یہ مظاہرہ عمران خان کے کہنے پر کر رہا ہوں، انھوں نے کہا کہ ان کے نام سے جعلی پیغام چلایا گیا ہے اس پیغام میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے، اور اس میں وزیراعظم عمران خان کو ملوث کرنا جھوٹ ہے۔یہ سب اپوزیشن کی کارستانی ہے وہ ہر حال میں تحریک انصاف کی حکومت کو بدنام کرنا چاہتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وہ جانتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں انہیں عوام کی طرف سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

انٹرنیٹ کی دنیا سے ‎‎

دن کی زیادہ پڑھی گئیں پوسٹس‎